مریم انصاری ایک خوبصورت پاکستانی اداکارہ ہیں جو کافی عرصے سے اردو ڈراموں میں کام کر رہی ہیں۔ اس کے مشہور ڈراموں میں میں آنگن اور دل لگی شامل ہیں۔ ڈرامہ دل لگی نے اس کی شہرت کو چار چاند لگا دئیے جس کے بعد وہ بہت سارے ڈراموں میں نظر آئیں۔ اس کے علاوہ، مریم انصاری معروف پاکستانی اداکار علی انصاری کی بہن بھی ہیں۔
اسی سال کے آغاز پر اداکارہ اپنے دوست اویس خان کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں۔ مگر وبائی صورت حال کے پیش نظر شادی کے رسومات ادا نہیں ہو پائیں تھیں۔ مریم انصاری کے شوہر کا نام اویس خان ہے جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا سابق وکٹ کیپر معین خان کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔

نکاح کے تقریباً دس ماہ بعد مریم انصاری کی شادی کی تقریبات شروع ہوئی ہیں. گزشتہ رات مریم انصاری کی مایوں کی رسم ادا کی گئی، جس میں بہت سارے قریبی رشتے داروں اور شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ مریم انصاری اپنی مایوں کی تقریب میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اس نے ہلکے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔ علی انصاری اور صبور علی بھی بہن کی شادی کی تقریبات میں بہت پرجوش تھے۔ تو آئیے مریم انصاری کی مایوں سے کچھ خوبصورت لمحات پر ایک نطر ڈالتے ہیں۔
















