نبیل بن شاہد پاکستان کی تفریحی صنعت میں ایک ماڈل اور ابھرتے ہوئے اداکار ہیں۔ بلاشبہ وہ اب تک چند ڈراموں میں ہی نظر آئے ہیں۔ مگراس نے اپنی بے مثال اداکاری سے سب کو متاثر کیا ہے۔ نبیل شاہد حال ہی میں ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل “آخری کب تک” میں باسم کے کردار میں نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ نبیل شاہد کے مشہورڈرامہ سیریلز میں “زخم”، “تیرا میرا رشتہ” اور “علی کی امی” شامل ہیں۔

نبیل بن شاہد چند ماہ قبل علیشا پاشا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ علیشا ایک میک اپ آرٹسٹ اور سوشل میڈیا سٹار ہیں۔ وہ انسٹاگرام پر بہت متحرک رہتی ہیں، جہاں وہ میک اپ کے حوالے سے ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔ علیشا پاشا ایک بہت ہی خوبصورت لڑکی ہے، جو جلد ہی فیشن ماڈل کے طور پر اپنا کیریئر شروع کرنےوالی ہے۔ امید ہے کہ ہم اسے جلد ہی ایک بڑے فیشن شوٹ میں دیکھیں گے۔
شادی کے بعد آج نیبل شاہد نے اپنی بیوی علیشا پاشا کے ساتھ اپنی ڈھولک کی تقریب کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پرشئیر کیں۔ آئیے ذیل کی تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔









