عروہ حسین کا شمار پاکستان کی حیسن ترین ماڈل اور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ عروہ نے اپنی اداکاری کا آغاز احسن خان اور سجل علی کے ساتھ ایک رومانوی ڈرامے “میری لاڈلی” میں مرکزی کردار ادا کرکے کیا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2014 میں پاکستانی فلم نامعلوم افراد میں فہد مصطفیٰ، محسن عباس حیدر، اور جاوید شیخ کے مدمقابل کیا۔ جنوری 2019 میں، عروہ حیسن نے بطور پروڈیوسر اپنے پہلے پروجیکٹ کا اعلان کیا۔ اس کا بطور پروڈیوسر پہلا پروجیکٹ ایک رومانوی فلم ٹِچ بٹن ہے جو جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔
عروہ حسین حال ہی میں ایک مشہور سیلون کے لیے برائیڈل شوٹ میں نظر آئی ہیں۔ جس میں اس نے ماہا وجاہت خان کا تیار کردہ دلہن کا جوڑا پہنا ہوا ہے۔ فوٹوشوٹ کی شاندار فوٹوگرافی بھی ماہا وجاہت کے اسٹوڈیو میں کی گئی ہے۔
اداکارہ اس روایتی پیلے رنگ کے لباس میں نہائت خوبصورت اور باوقار لگ رہی ہیں۔ دوسری جانب، ہلکے میک اپ کے ساتھ تازہ پھولوں کے گجرے بھی اداکارہ کے حسن کو دوبالا کر رہے ہیں۔ تو آئیےعروہ حیسن کے اس نئے دلکش فوٹوشوٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔









