Home » Drama Cast » رباب ہاشم کی شادی کی تصاویر

رباب ہاشم کی شادی کی تصاویر


رباب ہاشم کا شمار پاکستان کی معروف اور خوبصورت اداکاراؤں میں ہیں۔ اس کی خوبصورت شخصیت اور شائستہ رویے پر ہر شخص کو پیار آجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جلد انسٹاگرام پر بہت زیادہ فین فالونگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اور اپنی بہترین اداکاری کے باعث بہت ہی کم وقت میں شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ وہ 10 سال کی چھوٹی سی عمر سے ہی پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں کام کررہی ہیں۔ ایک ماڈل کی حیثیت سےاس نے بہت ساری ٹی وی کمرشلز کے علاوہ ، کچھ ٹی وی پروگراموں اور اسپورٹس شو میں بطور میزبان بھی کام کیا۔ مگر اس کو سب سے زیادہ شہرت ڈرامہ انڈسٹری میں ملی۔ جہاں اس کی شاندار اداکاری کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں پسند کیا جارہا ہے۔

رباب ہاشم کی شادی

کچھ دن پہلے رباب ہاشم نے اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جلد ہی شادی کرنے جارہی ہے۔جس پر ان کے مداحوں نے انکو ڈھیروں مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔ آج رباب ہاشم اور صہیب شمشاد شادی کے پاکیزہ بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ نکاح کی تقریب کے بعد رباب ہاشم نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں ۔ یہاں آپ اس نئے کپل کی شادی کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کو رباب ہاشم کی شادی کی تصاویر کیسی لگی؟ اپنی رائے نیچے کمنٹ سیکشن میں ضرور دیجیئے گا۔


Hi there! My name is Sumiya Warraich and I am a content writer and administrator at Mag Pakistan. I hold a master's degree in Media Science and aim to produce engaging content that is informative and engaging for the readers.