Home » Biography » صرحا اصغر نے کیوں اپنے بھائی کے جنازے میں شرکت نہیں کی؟

صرحا اصغر نے کیوں اپنے بھائی کے جنازے میں شرکت نہیں کی؟


صرحا اصغر نے سال 2015 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس کی پہلی ڈرامہ سیریل کھوٹ تھی۔جس کے بعد، وہ ایک کے بعد ایک کئی ڈرامہ سیریلز میں نظر آئیں۔ اس نے ثابت کیا کہ وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں۔ حال ہی میں ڈرامہ سیریل پیارے کے صدقے میں، صرحا اصغر نے واشمہ کا کردار بہت ہی خوبصورت انداز میں نبھایا تھا ۔اور اس نے تھوڑے ہی عرصے میں اپنی پہچان حاصل کرلی ہے۔ اس نے اپنی تعلیم کے دوران ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا جسے بعد میں انہوں نے 2018 میں مکمل کیا۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران صرحا اصغر نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ پانچ بہن بھائی ہیں۔ اور وہ سب سے چھوٹی ہیں۔ اس نے بہت ہی چھوٹی عمر میں ہی اپنے والد کو کھو دیا تھا۔ ان کی والدہ نے سنگل پیرنٹ کی حیثیت سے اپنے سبھی بچوں کی پرورش کی۔ صرحا نے بتایاکہ، ان والدہ ایک بہادر خاتون ہیں، جس نے ہم سب بہن بھائیوں کی بہت ہی اچھے انداز پرورش کی اور ہمیں ایک مضبوط انسان بنایا۔

صرحا اصغر کے بھائی کی موت

والد کی موت کے بعد صرحا اصغر کواپنی زندگی میں ایک اور بڑے سانحے کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔جس کا ذکر کرتے وہ آبدیدہ بھی ہوگئیں۔ صرحا نے انکشاف کیا کہ اس نے سال 2012 میں اپنے بڑے بھائی کو کھو دیا تھا۔ وہ عیدالاضحی کا دن تھا جب سفارتخانے نے ہمیں فون کرکے بتایا کہ میرا بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ صرحا کا بڑا بھائی امریکی فوج کا حصہ تھا اور اس نے وہاں 18 سال تک خدمات انجام دیں تھیں۔ ان دنوں اس کی ڈیوٹی افغانستان میں تھی ۔ وہ اپنے کیمپ میں تھا جس دوران اس کے کیمپ پر حملہ ہوا۔

صرحا اصغر نے مزید کہا کہ میں اپنے بڑے بھائی کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوسکی کیونکہ ان دنوں میرے اے- لیول کے امتحانات چل رہے تھے۔ لہذا میری ماں میرے دوسرے بھائیوں اور بہنوں نے جنازے میں شرکت کی ۔ لیکن اب مجھے یہ شدت سے احساس ہوتا ہے کہ مجھے اس کے جنازے میں شریک ہونا چاہیے تھا۔

صرحا اصغر نے انٹرویو میں مزید کیا کیا کہا؟ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

httpv://youtu.be//BVxt7lQ1QXg


Hi there! My name is Sumiya Warraich and I am a content writer and administrator at Mag Pakistan. I hold a master's degree in Media Science and aim to produce engaging content that is informative and engaging for the readers.