fbpx

ایمن خان اور منیب بٹ کی ترکی سے واپسی

شوبز انڈسٹری میں ہر اداکار کو شوٹنگ کیلئے گھومنا ہی پڑتا ہے۔ مگر ایمن خان اور ان کےشوہر منیب بٹ کو سفر کرنا کچھ زیادہ ہی پسند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ شوبز سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ اور تقریبا اپنا ہر ویک اینڈ گھر سے باہر گزارتے ہیں۔ منیب سے شادی کے بعد ایمن خان نے شوبز سے عارضی طور بریک لیا ہوا ہے۔ کیونکہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو وقت دینا چاہتی ہیں۔ اسی لئے تقریباً دو سال سے وہ کسی بھی نئے ڈرامے میں نظر نہیں آئیں۔ لیکن اس کے مداح اب بھی ہر فورم پر ان کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔

شادی کے ایک سال بعد ہی ایمن کے ہاں ایک کیوٹ سی بیٹی امل منیب کی پیدائش ہوئی۔ جس سے ایمن خان کی مصروفیات میں اور بھی اضافہ ہوگیا۔ وہ اپنا زیادہ تروقت اپنی بیٹی کی دیکھ بھال میں لگا رہی تھیں۔ کیونکہ اب امل منیب ایک سال کی ہوچکی ہے ، اس لئے ایمن اور منیب نے اکیلے میں کچھ وقت گزارنے کا سوچا۔ اور دونوں چھٹیاں گزارنے ترکی چلے گئے، جہاں ان دونوں نے بہت ہی اچھا وقت گزارا۔

آئیے ایمن خان اور منیب بٹ کے ترکی وزٹ کی تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

Advertisement

ایمن اور منیب ترکی میں 10 دن کی چھٹیاں منانے کے بعد آج واپس آرہےہیں۔ ائیرپورٹ پرسیلفیاں بھی بنائی ۔ جنہیں بعد میں اپنے انسٹاگرام پر شیئر بھی کیا۔

آپ کو ایمن خان اور منیب بٹ کی یہ تصاویر کیسی لگی؟ اپنی رائے کا اظہار نیچے کمنٹ سیکشن میں ضرور کیجیئے گا۔

Advertisement

Leave a Comment