معروف ٹی وی اداکار سہیل اصغر آج ایک طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اداکار کے اہل خانہ کے مطابق اصغر تقریباً ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے سے بیمار تھے اور گزشتہ ہفتے طبیعت زیادہ بگڑنے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں منقتل کیا گیا تھا۔

سہیل اصغر لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی ابتدائی اور اعلی تعلیم بھی وہیں مکمل کی۔ جس کے بعد انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ سال 1978 سے 1988 تک سہیل اصغر نے 10 سال ریڈیو پاکستان کے ساتھ بطور ہوسٹ کام کیا۔ جس کے بعد پھر انہوں نے تھیٹر ڈراموں سے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ سہیل اصغر کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں ’لگ‘، ’پیاس‘، ’چاند گرہن‘ اور ’کاجل گھر‘ شامل ہیں۔

سوشل میڈیا نیوز کے مطابق سینئر پاکستانی اداکار سہیل اصغر کی ڈیڑھ سال قبل معدے کی سرجری ہوئی تھی جس کے باعث وہ شدید علیل ہو گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ کل بحریہ ٹاؤن کراچی میں ادا کی جائے گی۔
اہل خانہ نے اداکار کے تمام مداحوں سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک سہیل اصغر کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔ آمین