fbpx

Sarah Khan Opens Up About Her Bold Scenes in Raqs-e-Bismil

Sarah Khan is a beautiful and talented Pakistani actress. She has worked in many super-hit drama serials. And it has proven that she is the most powerful actress in our media industry. Nowadays, Sarah Khan is showing the essence of her acting in the drama serial Raqs E Bismil. She is playing the role of Zohra in the play while Imran Ashraf is seen in the role of Moosa. Drama serial Raqs e Bismil is being loved not only in Pakistan but all over the world. Recently, Sarah Khan recorded an interview for BBC Urdu. In which She spoke openly about her bold scenes in the drama serial Raqs E Bismil.

Sarah Khan Opens Up About Her Bold Scenes in Raqs-e-Bismil (2)

حال ہی میں سارہ خان نے بی بی سی اردو سے ایک انٹرویو کے دوران ڈرامہ سیریل رقص بسمل کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ جہاں میزبان برک شبیر نے ان سے انکی شادی ، بیماری اور آنے والے منصوبوں کے بارے میں بہت سارے سوالات بھی کئے وہیں میزبان کی جانب سے سارہ خان سے ڈرامہ رقص بسمل میں دکھائے جانے والے کچھ بولڈ مناظر کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

رقص بسمل میں اپنے کردار اور بولڈ سین کے بارے میں بات کرتے ہوئے سارہ خان نے بتایا ہے کہ، ”شوٹنگ کے دوران کچھ ایسے مناظر تھے جن کو کرنے میں مجھے پرشانی کا سامنا تھا۔ کیونکہ میں کسی بھی طرح کا کوئی تناؤ نہیں چاہتی تھی۔

Sarah Khan Opens Up About Her Bold Scenes in Raqs-e-Bismil

جیسے ڈرامے کے کچھ مناظر میں جن میں زوہرہ کا ڈانس دیکھایا گیا تھا میرے لئے بہت مشکل تھے۔ کیونکہ میرے مداحوں نے مجھے کبھی بھی ایسی چیزیں کرتے ہوئے نہیں دیکھا تھا۔ مجھے خود بھی یہ کام کرنا پسند نہیں تھا۔ میرے پرستار مجھ سے میری ڈریسنگ اور دوسری چیزوں کی وجہ سے پیار کرتے ہیں۔ اسی لئے میں ایسا کچھ بھی نہیں کرنا چاہتی تھی جس سے میرے مداحوں کو تکلیف ہو۔

سارہ خان نے مزید کہا کہ ، “اس منصوبے کے لئے دستخط کرتے وقت میں نے ڈائریکٹر وجاہت رؤف سے سکرپٹ میں لکھے گئے کچھ بولڈ مناظر اور غلط مکالموں کو تبدیل کرنے کے لئے بھی بات کی تھی۔ کیونکہ میں ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی تھی جس سے مجھے یا پھر زوہرہ کے کردار کو غلط انداز میں پیش کیا جاسکے۔ سارہ خان نے مزید کیا کہا جاننے کیلئے نیچے ویڈیو کو دیکھیں۔

Leave a Comment