ثانیہ مرزا کسی تعارف کی محتاج نہیں، وہ ایک خوبصورت اور باصلاحیت ٹینس اسٹار ہیں۔ اور آج کل اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں۔ جہاں اسے اپنے پیارے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اور آج ثانیہ مرزا اپنی سالگرہ کی شاندار تقریبات کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں۔
ثانیہ مرزا نے دبئی میں اپنی 35 ویں سالگرہ اپنے شوہر اور تمام قریبی دوستوں کے ساتھ منائی۔ سالگرہ کی تقریب کیلئے ایک کھلے اور ہوادار مقام کا انتخاب کیا گیا تھا۔ جس کو خوبصورت غباروں اور برقی قمقموں سے خوب سجایا گیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے حیرت انگیز طور پر خوبصورت سیاہ جینز کے ساتھ ایک خوبصورت سیاہ اور سفید دھاری والا ٹاپ پہن رکھا تھا۔ وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھی۔ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے شعیب ملک اور اذہان مرزا ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس پرمسرت موقع پر کرکٹرحسن علی اپنی اہلیہ سمیعہ آرزو، اور کرکٹرعماد وسیم اپنی اہلیہ ثانیہ عماد کے ساتھ موجود تھے۔ سالگرہ کی تقریب میں دیگر دوست احباب اور رشتے داروں نے بھی شرکت کی۔ تھا۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی سال 2010 میں ہوئی تھی۔ سالگرہ کے پرمسرت موقع پر، شعیب ملک نے اپنی خوبصورت بیوی کو اس کے نیک نیم سانو سے پکارا اور اس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کیک پر بھی ہیپی برتھ ڈے سانو لکھوایا۔ آیئے ثانیہ مرزا کی خوبصورت تصاویر دیکھیں۔





