Home » Urdu News » Sadaf Kanwal Shaking a Leg with Her Mother In Law in a Family Event

Sadaf Kanwal Shaking a Leg with Her Mother In Law in a Family Event


صدف کنول ایک شاندار پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ اس نے اپنے کیریئر کا آغاز فیشن انڈسٹری سے کیا اور پھر بعد میں ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کیا۔ صدف کنول ڈرامہ سیریز الف میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں۔ دوسری جانب، شہروز سبزواری سے شادی کرنے کے بعد صدف کنول کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ کیونکہ بہت سے لوگوں کا ماننا تھا کہ اس نے سائرہ یوسف کے ہنستے بستے گھر کو اجاڑا ہے۔ اس کے بعد اس نے حقوق نسواں پر تبصرہ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نہ ختم ہونے والی بحث کا شکار بھی بن بیٹھیں۔

Sadaf Kanwal Shaking a Leg with Her Mother In Law in a Family Event

مگر آج وہ اپنے شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی بسر کر رہی ہیں۔ اور اپنے شوہر کے ساتھ کوئی بھی ویڈیو ہو یا تصویر، اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ اب حال ہی میں اداکارہ نے ایک تقریب میں اپنی ساس سفینہ بہروز کے ساتھ ڈانس کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے۔

نیچے دی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ، ساس بہوایک ساتھ ڈانس کرتےبہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ صدف کا اپنے سسرال کے ساتھ بہت اچھا رشتہ بن گیا ہے۔ صدف نہ صرف ایک اچھی ماڈل ہیں بلکہ وہ ایک اچھی ڈانسر بھی ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے ویڈیو کے بارے میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ اس کی ساس کے ساتھ میل جول کی وجہ سے اس کی تعریف کر رہے ہیں اور کچھ اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔ آیئے ویڈیو پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


Hi there! My name is Sumiya Warraich and I am a content writer and administrator at Mag Pakistan. I hold a master's degree in Media Science and aim to produce engaging content that is informative and engaging for the readers.