Home » Urdu News » Saba Qamar Opens Up About Her Marriage as She Says ‘Qubool Hai’ Doesn’t Suit Her

Saba Qamar Opens Up About Her Marriage as She Says ‘Qubool Hai’ Doesn’t Suit Her


حال ہی میں اداکارہ صبا قمر کے ایک مداح نے اداکارہ کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ کے مداح کا کہنا ہے کہ وہ صباء قمر سے اس وقت شادی کرنے کو تیار ہے جب اداکارہ کی عمر50 سال ہوجائے گی۔

معروف یوٹیوبر رافع محمود نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سوال جواب کا سیشن کیا۔ جہاں اداکارہ صبا قمر کے ایک بہت بڑے مداح نے اداکارہ سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صباء قمر کے مداح نے کہا کہ وہ صبا سے 50 سال کی عمر میں شادی کرنا چاہتے ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ وہ صبا قمر کے بارے میں کافی سنجیدہ ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان شوبز انڈسٹری میں ان کا کوئی جاننے والا نہیں ہے جو اداکارہ تک میرا پیغام پہنچا سکے۔

Saba Qamar Zaman

یوٹیوبر رافع محمود نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ صبا قمر کو ٹیگ کردیا۔ اور ان کو اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مشورہ دیا۔ لیکن اداکارہ صباء قمر نے یوٹیوبر رافع محمود کی اس تجویز کو ٹھکراتے ہوئے جواب میں لکھا کہ “وہ کیا ہے نہ کہ مجھے قبول ہے لفظ مجھے سوٹ نہیں کرتا“۔

اداکارہ کے اس مذکورہ بیان دینے پر ان کے مداح اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا کہ شادی بارے میں اداکارہ کا اس طرح بات کرنے کا انداز نہائت ہی گھٹیا ہے۔ ان میں سے اکثر کا خیال ہے کہ جس شخص کی زندگی میں بہت سی حرام چیزیں ہوتی ہیں تو اس کے لیے حلال چیزیں یقیناً زیب نہیں دیتیں۔

Saba Qamar Opens Up About Her Marriage
Saba Qamar Opens Up About Her Marriage

دوسری جانب اداکارہ کے ان الفاظ کی حمایت کرنے والوں کا ایک گروہ بھی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اداکارہ کے اس بیان کو ہر طرح کے سیاق و سباق سے ہٹ کر لینا چاہیے۔ کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اداکارہ حال ہی میں ایک انتہائی سنجیدہ بریک اپ گزری ہے۔ اس کے سخت اور برے تجربات نے ہی اسے اس طرح سوچنے پر مجبور کیا ہوگا۔ نیچے دئیے گئے سکرین شارٹ کو دیکھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

آپ کا کیا خیال ہے کہ اداکارہ صبا قمر کا “قبول ہے” کے بارے میں ریمارکس درست ہے یا نہیں؟ اپنے خیالات کا اظہار نیچے کمنٹ سیکشن میں کریں۔


Hi there! My name is Sumiya Warraich and I am a content writer and administrator at Mag Pakistan. I hold a master's degree in Media Science and aim to produce engaging content that is informative and engaging for the readers.