Home » Drama Cast » Raqs E Bismil Last Episode | Will Moosa Die?

Raqs E Bismil Last Episode | Will Moosa Die?


Imran Ashraf hints at a sad ending of Raqs E Bismil in the last episode in his interviews. As you know, Raqs e Bismil is a great drama that got the attention of the audience as soon as it was aired on television. This is the story of Moosa, a good and simple man who falls in love with a girl. But his strict father considers it against his ego to have a relationship outside the family. Actor Imran Ashraf is playing the role of Moosa in this drama. While in the role of Zohra you are seeing actress Sarah Khan.

Raqs E Bismil Last Episode (2)

راقص بسمل ایک ایسا زبردست ڈرامہ ہے جس نے ٹیلیویژن پر نشر ہوتے ہی شائقین کی پھرپور توجہ حاصل کرلی۔ یہ ایک نیک اور سیدھے سادے آدمی موسی کی کہانی ہے جسے ایک لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے۔ مگر اس کا سخت گیر باپ خاندان سے باہر رشتہ کرنا اپنی انا کیخلاف سمجھتا ہے۔ اس ڈرامے میں موسی کا کردار اداکار عمران اشرف نبھا رہے ہیں۔ جبکہ زہرا کے کرادار میں آپ اداکارہ سارہ خان کو دیکھ رہے ہیں۔

اس ڈرامے کی ہر ہر قسط عوام میں بے حد مقبول ہورہی ہیں اور وہیں اس ڈرامے کی ہر قسط یوٹیوب کی ٹرینڈنگ لسٹ جگہ بناتی نظر آ رہی ہے۔ رقص بسمل کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دیکھا اور پسند کیا جا رہا ہے۔ جیسے جیسے یہ ڈرامہ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے وہیں لوگوں کا اس کی کہانی میں سیسپینس بھی بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ لوگ اس ڈرامے کا ایک اچھا اختتام چاہتے ہیں۔ تمام ڈرامہ بین یہ چاہتے ہیں کہ یہ جوڑا اس ڈرامے کے اختتام پر ایک ہوجائے۔

Raqs E Bismil Last Episode (1)

مگر اداکار عمران اشرف (موسی) نے اس ڈرامے کے افسوسناک انجام کی طرف اشارہ کیا ہے۔ حال ہی میں عمران اشرف نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران رقص بسمل کی کہانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اس ڈرامے کا اختتام پر موسی کی موت ہو جائے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران اشرف کی جانب سے اس اشارے میں کتنی سچائی ہے؟ کیا سچ میں موسی کی موت کو دیکھایا جائے گا؟ اگر ایسا ہے تو یقینناً اس کہانی کا انجام شائقین کو پسند نہیں آئے گا۔ کیونکہ وہ سب موسی کو مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ یہاں میں آپ سبھی سے یہ پوچھنا چاہوں گا کہ آپ اس ڈرامے کا کیسا اختتام دیکھنا چاہتے ہیں؟ برائے مہربانی اپنی قیمتی رائے اس پوسٹ کے کمنٹ سکیشن میں ضرور لکھیں۔


Hi there! My name is Sumiya Warraich and I am a content writer and administrator at Mag Pakistan. I hold a master's degree in Media Science and aim to produce engaging content that is informative and engaging for the readers.