ہماری بہت سی مشہور شخصیات کو ایک ساتھ مزے کرتے دیکھنا ایک بہت ہی نایاب عمل ہے۔ لیکن جب بھی ایسا ہوتا ہے، واقعات کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر دھوم مچا دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک نادر واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب جیو انٹرٹینمنٹ چینل کی معروف ڈرامہ رائیٹر صنم مہدی کی شادی کی تقریب رونما ہوئی۔
یہ ایک ستاروں سے بھری شام تھی جس میں بے شمار مشہور شخصیات کو دیکھا گیا۔ اداکاروں سے لے کر ہدایت کاروں اور مصنفین تک تقریباً تمام میڈیا برادری کے اراکین نے شرکت کی۔
ہمیں جن لیجنڈ ستاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کا ملا ان میں روبینہ اشرف، ارسا غزل، ہمایوں سعید، دانش نواز، یاسر نواز، ندا یاسر، حرا و مانی، ثناء جاوید، منا طارق، عروہ حسین، شہریار منور، در فشاں سلیم، عفان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ثمینہ ہمایوں سیعد اور معروف ڈرامہ ڈائریکٹر ندیم بیگ نے بھی صنم مہدی کی شادی میں شریک نظرآئے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں ستاروں سے سجی صنم مہدی کی شادی کی تمام دلکش تصاویر۔