پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔ جس کے ساتھ ساتھ پاکستانی سیاست، تفریح اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی مشہور شخصیات نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی۔ اداکارہ ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام پر کرسمس ٹری کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوے مسیحی برادری کو مبارکباد کا پیغام دیا۔

دوسری طرف، اداکارہ ارمینہ خان نے ایک خوبصورت مخملی ڈریس پہنے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔ اداکارہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی تمام مسیحی برادریوں کے لیے خوشی کا پیغام بھیجا۔ اسی طرح مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سنیتا مارشل نے بھی کرسمس ٹری کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔ اور کرسمس منانے والے تمام لوگوں کے لیے خوشی کی خواہش کی۔


گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ کرسمس کی مبارکباد پیش کی جو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ جب تصویریں شیئر کرنے کی بات آتی ہے تو وہ کبھی زیادہ نہیں سوچتی ہیں۔

اس کے علاوہ کئی دوسری مشہور شخصیات نے بھی تمام کرسمس منانے والوں کے لیے نیک خواہشات بھیجیں۔ تو آئیے مسیحی برادری کے ساتھ اس سال کرسمس کے موقع پر خوشیاں بانٹے والے ان سبھی مشہور شخصیات کی تصاویر کو دیکھتے ہیں۔








