ندا یاسر اور یاسر نواز پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سب سے پیارے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ شوبز انڈسٹری کے لیے ان کے خاندان کی خدمات بے مثال اور ناقبل فراموش ہیں۔ یاسر نواز ایک مشہور ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اور اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بطور اسکرین رائٹر بھی بہت سارے پروجیکٹس میں نام کما چکے ہیں۔ انہوں نے بہت سی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کی ہے جن میں رانگ نمبر اور مہرالنساء وی لب یو جسی فلمیں شامل ہیں۔
جبکہ ان کی اہلیہ ندا یاسر بھی ایک مشہوراداکارہ اور میزبان ہیں۔ وہ گزشتہ تیرہ سالوں سے گڈ مارننگ پاکستان شو کی کامیابی سے میزبانی کر رہی ہیں۔ ندا یاسر کے والد کاظم پاشا بھی مشہور ہدایت کار تھے۔ ندا نے کچھ پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔ حال ہی میں ندا اور یاسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دونوں کو ایک گانے پررقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ گانا ان کی آنے والی فلم چکر کا ہے، فلم اس عید الفطر پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
یہ ندا یاسر کی پہلی فلم ہے جسے انہوں نے پروڈیوس کیا ہے۔ جبکہ ان کے شوہر یاسرنواز اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں نیلم منیر اور احسن خان سمیت دیگر بہت سارے اداکار شامل ہیں۔ وائرل ہونے والی ندا اور یاسر کی یہ ویڈیو ان کی فلم کی تشہیر مہم کا حصہ ہے۔ آئیے ندا اور یاسر کے ایک ساتھ ڈانس کی ویڈیو پر نظر ڈالتے ہیں۔
[quads id=5]





ندا اور یاسر کی اس ویڈیو پر آپ اپنے خیالات اور تجزیے نیچے کمنٹس سیکشن میں شیئر کریں۔ اس کے علاوہ آپ شوبز انڈسٹری سے تازہ ترین نیوز کیلئے ہمارے فیس بک پیج کو لائک بھی کرسکتے ہیں۔