Home » Urdu News » Naheed Abbasi, Mother of Javeria Abbasi and Anoushay Abbasi Passed Away

Naheed Abbasi, Mother of Javeria Abbasi and Anoushay Abbasi Passed Away


جویریہ عباسی ایک ورسٹائل اداکارہ، ماڈل، اور میزبان ہیں۔ وہ متعدد بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز میں نظر آ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکارہ انوشے عباسی کی بڑی بہن بھی ہیں۔ حال ہی میں دونوں بہنیں ہم ٹی وی کی ڈرامہ رقصِ بسمل میں ایک ساتھ نظر آئی ہیں۔

Javeria Abbasi and Anoushay Abbasi

آج اداکارہ انوشے عباسی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی والدہ کے انتقال کی افسوس ناک خبر شئیر کی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ان کی والدہ، ناہید عباسی اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔ انوشے عباسی نے اپنے سبھی مداحوں سے اپنی والد کیلئے دعائے مغفرت کی اپیل بھی کی ہے۔

دوسری جانب، اداکارہ جویریہ عباسی نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی والدہ کے انتقال کی خبر کا اعلان کیا ہے۔ جویریہ عباسی نے اپنے مداحوں سے مرحومہ کی بخشش کے لیے دعا کی پرزور اپیل کی ہے۔ مرحومہ ناہید عباسی بھی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ تھیں۔ وہ نہ صرف ایک اچھی ماں تھیں بلکہ ایک قابل اداکارہ بھی تھیں۔ آئیے ذیل میں جویریہ عباسی اور انوشے عباسی کی اپنی والدہ کے ساتھ خوبصورت تصاویر دیکھیں۔

Naheed Abbas Passed Away
Naheed Abbas Passed Away
Naheed Abbas Passed Away
Naheed Abbas Passed Away
Naheed Abbas Passed Away
Naheed Abbas Passed Away


My name is Sumiya Warraich. I have a master's degree in Media Sciences. Presently, I work as a content writer for Mag Pakistan as well as an administrator.

Leave a Comment