یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ فنکاروں اور اداکاروں کو ان کے پرستار عوامی ترجیحات میں شمار کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ ہر طرح کی آزادی چاہتے ہیں۔ کچھ دن پہلے ہمیں آئمہ بیگ کے کنسرٹ میں ایک مداح کی طرف سے ساتھ بدسلوکی کا ایک افسوسناک واقعہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ جہاں بہت سارے مداح اپنے پسندیدہ پاکستانی ستاروں سے محبت سے پیش آتے ہیں۔ وہیں کچھ جاہلانہ سوچ کے حامل لوگ ان کے ساتھ بدتمیزی کو اپنا جائزحق سمجھتے ہیں۔ لیکن یہ ایک مکروہ عمل ہے اور ہم سب کو ایک دوسرے کا مکمل احترام کرنا چاہیئے۔
آج کی اس پوسٹ میں ہم اداکارہ مہوش حیات کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں۔ حال ہی اداکارہ کو ایک پریشان کن عمل سے گزرنا پڑا۔ لیکن ان کے ایک قریبی دوست نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے گھٹیا سازش کو ناکام بنا دیا۔ مہوش حیات نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ جہاں پر ایک شخص نے اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کی فرمائش کی۔ ویڈیو میں اس پرستار کو مہوش حیات کی کمرپر ہاتھ رکھتے ہوئے واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن پاس ہی کھڑے ایک ایماندار شخص نے اس کے بازو کو پکڑ پیچھے کی طرف دھکیل دیا۔
[quads id=5]
مہوش حیات اس عمل سے واقف نہیں تھی جو وہاں چل رہا تھا۔ لیکن تقریب کے بعد اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر مداحوں کے احمقانہ اور مضحکہ خیز رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ شائقین کبھی کبھی فنکاروں کے ساتھ آزادی حاصل کرنا اپنا جائز حق سمجھتے ہیں۔ آئیے ویڈیو پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
مہوش حیات کے ساتھ ہوئے اس شرمناک واقعہ پر آپ اپنے خیالات ہمارے فیس بک پیج کے کمنٹس سیکشن میں شیئر کریں۔
.
Prda zaroree ha