پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدرکے ولیمہ کی تقریبات لاہور میں شروع ہو گئی ہیں۔ اس سے قبل جنید صفدر کی شادی کی تقریبات لندن میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ منعقد ہوئیں تھیں۔
گزشتہ رات جنید صفدر کے سنگیت کی ایک تقریب منقعد ہوئی۔ جس میں مریم نواز نے اپنے بیٹے کے لیے ایک گانا گا کر لوگوں کے دل جیت لیے۔ اس سے قبل جنید صفدر کی گانا گاتے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں منقعد ہونگی۔ موجودہ وبائی مرض کی وجہ سے ولیمے کی تقریب چند خاص مہمانوں اور دوستوں تک ہی محدود ہو گی۔ تاہم بدقسمتی ہے کہ جنید صفدر کے نانا اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانے گاتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں انکو کو بھارتی گانا “چورا لیا ہے تم نے جو دل کو” گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ فلم میں یہ گانا بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے اور محمد رفیع نے مل کر گایا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار مریم نواز کی طرف چل کر آتا ہے۔ اور ان کے ہاتھ میں مائک تھما کر ان کو گانے کی دعوت دیتا ہے۔ اور ساتھ ہی مریم نواز کو گانا ختم کرنے کا اشارہ کرتا ہے۔ مریم نے دعوت قبول کرکے با خوشی گانا شروع کر دیتی ہیں۔ آئیے ویڈیو کو دیکھتے ہیں۔
چرا لیا ہے تم نے جو دل کو…♥️♥️
— Neha Butt (@Nehabutt_05) December 7, 2021
What a sweet voice Api😍😘❤️@MaryamNSharif#MaryamNawaz pic.twitter.com/sRbyGukuTr