جویریہ سعود ایک ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ ہیں۔ ڈرامہ سیریل “یہ ہے زندگی” میں جمیلہ کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہیں۔ سال 2005 میں اداکارہ نے پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر سعود قاسمی کے ساتھ شادی کی۔ اداکارہ دو بچوں، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کی ماں ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ، جوریہ اور سعود ایک پروڈکشن ہاؤس کے بھی مالک ہے۔ اس کے علاوہ جوریہ اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں۔
کل عید الفطر کے پہلے دن اداکارہ نے اپنی فیملی کی خوبصورت تصاویر اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی ہیں۔ عید کے دن، جوریہ اور اس کی بیٹی جنت نے ہلکے گلابی رنگ کے ڈریسز کا انتخاب کیا۔ جبکہ ان کے شوہر سعود قاسمی اور ان کا بیٹا سفید لباس زیب تن کئے نظر آئے۔ جنت سعود کے بالوں کا شیڈ ان کے مداحوں کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہا۔ چھوٹی بچی، جنت سعود، بلا کی حیسن لگ رہی تھی۔ ایسا لگتا تھا کہ ماں بیٹی ہمیشہ کی طرح اس دن کو خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ خاندان کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح بہت خوش تھے۔ آیئے جوریہ سعود اور ان کے خاندان کی خوبصورت تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔





[quads id=5]






Comments are closed.