ملتان میں ہونے والی ایک شادی نے آج سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رکھی ہے۔ یہ شادی اس لیے بھی انوکھی شادی ہے کیونکہ اس شادی میں چھ بہنیں ایک ساتھ دلہن بنی ہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ تمام دولہے بھی بھائی ہیں۔
یہ تمام دلہنیں ملتان سے تعلق رکھنے والے محمد لطیف کی بیٹیاں ہیں، جو انہیں ایک ساتھ رخصت کر کے بہت خوش ہے۔ دونوں اطراف کے افراد ایک ہی مشترکہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک ہی گھر کی چھ بہنوں کی شادی انہیں کے چاچا کے چھ بھائیوں سے ہوئی ہے۔

ان چھ دولہوں میں سے ایک محمد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ یہ محبت کی شادی ہے۔ تمام دلہنیں اپنے اس خاص دن پر ایک جیسے روایتی سرخ دلہن کے لباس میں ملبوس نظر آئیں۔ جبکہ دولہے بھی خوبصورت لباس پہن کر اس دن کو مزید پیارا بنا رہے ہیں۔

دوسری طرف چھ دلہنوں میں سے ایک انعم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ “ہم چھ بہنیں ایک ہی دن شادی کرنے پر بہت خوش ہیں۔” ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی یہ شادی ایک خوشگوار شادی ہو گی۔ ملتان کی اس منفرد شادی کے بارے میں اپنے خیالات نیچے کمنٹ سیکشن میں شیئر کریں۔