حرا مانی کا شمار پاکستانی انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ حرا اور ان کے شوہر سلمان شیخ جنہیں زیادہ تر مانی کے نام سے جانا جاتا ہے، دونوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز میزبانی سے کیا تھا۔ دونوں ایک ساتھ مختلف شوز کی میزبانی کر چکے ہیں اور کئی ڈرامی سیریلز میں بھی نظر آ چکے ہیں۔
اداکاری کے علاوہ، اب حرا مانی نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ اس کی خوبصورت سریلی آواز اب تک لاکھوں لوگوں کو اپنا مداح بنا چکی ہے۔ حرا کے مشہور ڈراموں میں سن یارا، دو بول، یقین کا سفر، یہ نہ تھی ہماری قسمت، اور ابن ہوا شامل ہیں۔ اگر ہم حرا مانی کی نجی زندگی کے بارے میں بات کریں تو وہ دو بچوں کی ماں بھی ہیں۔ حرا اپنے انسٹاگرام پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور وہ اکثر اپبے بیٹوں کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اس سال عید کے موقع پر حرا مانی نے اپنی فیملی کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس نے عید کا دن اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ خوشی سے گزارا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہونگے کہ کچھ ماہ قبل حرا کے والد وفات پاگئے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد یہ ان حرا مانی کی پہلی عید تھی، اس لیےاس نے اس تہوار کو سادگی سے منانے کا انتظام کیا تھا۔ عید کے پہلے دن حرا مانی نے نیلے رنگ کا سادہ سے لباس پہننے کو ترجیح دی۔ آئیے حرامانی کی عید کی تصاویر پر ایک نظرڈالتے ہیں۔




[quads id=5]




[quads id=5]




[quads id=5]


