غناء علی رضا پاکستانی ٹیلی ویژن، فلم اور تھیٹر کی ایک مشہور اداکارہ ہیں۔ وہ اپنے خوبصورت انداز اور اپنی قابل تعریف اداکاری کی وجہ سے اپنے مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔چند روز قبل غنا علی نے اس خبر کی تردید کی تھی کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

آج غناء علی کے ہاں ننھی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچی کا نام فائزہ عمیررکھا گیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ ماں بن گئیں ہیں۔
ناقابل یقین حد تک باصلاحیت غناء علی ایک شاندار اداکارہ، پیش کنندہ اور تھیٹر اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ڈرامہ سیریز سنگدل سے اپنے فنی کیئیر کا آغاز کیا تھا۔ اب ان کا شمار پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی سب سے مشہور اور معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ غناء علی اور عمیرگلزار نے اپنی بیٹی کی آمد سے بہت خوش ہیں۔


