فواد خان پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے ایک باصلاحیت اداکار ہیں۔ وہ کئی سالوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے منسلک ہیں جہاں انہوں نے کٹھن محنت اور لگن سے اپنی پہچان بنائی ہے۔ فواد خان کی شخصیت اتنی دلکش ہے کہ وہ کسی کو بھی اپنے روپ سے مسحور کر سکتے ہے۔ چاکلیٹی ہیرو فواد خان ڈرامہ سیریز ہمسفر میں نظر آنے کے بعد قومی کرش بن گئے جو پاکستانی ڈرامہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہٹ سیریل تھا۔
فواد خان نے 2005 میں صدف فواد خان سے شادی کی اور ان کے تین بچے ہیں۔ صدف فواد اپنے برانڈ ” صدف فواد خان برائیڈلز” اور “صدف فواد خان اسٹوڈیو” کی مالک ہیں۔ صدف فواد نے اپنے شوہر فواد خان کے تعاون سے اپنے دونوں برانڈز کی شروعات کی۔


خوبصورت اسٹار فواد خان نے متعدد ایوارڈز جیت چکے ہیں۔ جن میں ایک فلم فیئر ایوارڈ، تین لکس اسٹائل ایوارڈز اور چھ ہم اسٹائل ایوارڈز شامل ہیں۔ انہیں شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم خدا کے لیے کا مرکزی حصہ بننے کا کریڈٹ بھی حاصل ہے۔ آج فواد خان اپنی بیوی کے ساتھ اپنی شادی کی سالگرہ منائی اور دونوں نے مل کر کیک کاٹا۔ آئیے فواد خان اور صدف فواد کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو کو دیکھتے ہیں۔