عائزہ خان کا نام اب کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ جو لوگ پاکستانی ڈرامہ دیکھنا پسند کرتے ہیں وہ اس خوبصورت چہرے کو یقیناً جانتے ہیں۔ اس نے بے پناہ محنت اور ناقابل یقین اداکاری کی مہارت سے پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنا نام اور شناخت بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:- شاہویر جعفری کی اپنی بیوی عائشہ بیگ کے ساتھ ہنی مون مناتے دلکش تصاویر
عائزہ خان کبھی بھی اپنے دلکش اور شاندار انداز سے ہمیں متاثر کرنے کا موقع نہیں گنواتی۔ حال ہی میں خوبصورت، شاندار اور انتہائی باصلاحیت عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی کچھ نئی اور حیرت انگیز تصاویر پوسٹ کیں ہیں۔ اورہم اس کے خوبصورت چہرے میں کچھ خوشگوار تبدیلیاں دیکھ کر بہت حیران ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں عائزہ خان کے ہونٹ نمایاں طور پر بہت مختلف نظر آرہے ہیں۔ اور ایسی جھلک دے رہے ہیں جیسے اداکارہ نے اپنے ہونٹوں کی نئی سرجری کروا لی ہے۔ مگر جو کچھ بھی ہے، اس کا یہ نیا انداز مکمل طور پر دلکش اور مختلف شکل دے رہا ہے۔ عائزہ خان نے اپنی ان تصاویر کو “مائی فیورٹ لک” کے کیپشن کے ساتھ شئیر کیا ہے۔

عائزہ خان کے سبھی مداحوں نے اس کی حالیہ شکل کی بے حد تعریف کی ہے۔ ان نئی تصاویر کے تبصروں کا سیکشن ریڈ ہارٹ ایموجیز، اور تعریفی کلمات سے بھرا ہوا ہے۔ اداکارہ حرا مانی اور مشہور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے بھی بالترتیب ان کی پوسٹ پر لائیک اور تبصرہ کیا ہے۔ یہاں عائزہ خان کی ان نئی تصاویر کو دیکھیں۔




کیا آپ کو بھی ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروا لی ہے، یا یہ صرف کیمرہ کے فلٹرزکا کمال ہے؟ اپنی رائے نیچے تبصرے کے سیکشن میں لکھنا نہ بھولیں۔