شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کھیل کی دنیا کے دو ایسے نام ہیں جن کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ شعیب ملک ایک بہترین کرکٹر ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ثانیہ مزرا ایک معروف ٹینس سٹار ہیں۔ گزشتہ رات ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو جے فریگرنسز کے اشتراک سے آل راؤنڈر شعیب ملک پرفیوم کی رونمائی کی تقریب میں دیکھا گیا۔
پرفیوم کی رونمائی میں جہاں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ وہیں اداکارہ عائشہ عمر بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔ کچھ عرصہ قبل عائشہ عمر اور شعیب ملک ایک ساتھ اس بولڈ فوٹو شوٹ میں نظر آئیں تھے۔ جس پر شعیب ملک کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اور اب پرفیوم لانچ کے موقع پر بھی عائشہ عمر کو شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

تقریب میں عائشہ عمر کی موجودگی نے سوشل میڈیا صارفین میں اس وقت تجسس پیدا کر دیا جب عائشہ عمر نے چھلانگ لگا کر شعیب ملک کی فیملی کے ساتھ تصاویربنوانے کی کوشش کی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد عائشہ عمر سے ناراض ہے۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا کو عائشہ عمر کا یہ انداز بلکل پسند نہیں آیا۔ آئیے پرفیوم کی رونمائی کے دوران لی گئی تصاویر اور ویڈیوزپر نظر ڈالتے ہیں۔



