ایمن خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اور اسی طرح ان کے شوہر منیب بٹ بھی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین چہروں میں سے ایک ہیں۔ جیسا کہ آپ سبھی جانتے ہونگے کہ ایمن اور منیب سال 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ اور تب سے ایمن خان نے اپنے شوبز کئیریر سے بریک لے رکھی ہے۔ وہ اپنی شادی کے بعد سے کسی بھی پروجیکٹ میں نظر نہیں آئیں۔ کیونکہ وہ اپنی توجہ اپنی بیٹی کی پرورش پر مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ جب کہ منیب بٹ ان دنوں ڈرامہ سیریل “یہ نہ تھی ہماری قسمت” میں نظر آرہے ہیں۔
گزشتہ روز، عید الفطر کے پہلے دن ایمن خان نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور اپنی بیٹی بے بی امل کے ساتھ اپنی کچھ نئی تصاویر شئیر کیں ہیں۔ ساری فیملی آف وائٹ رنگ کے ملتے جلتے لباس میں نظر آئی۔ ایمن اور بے بی امل بے حد حسین لگ رہی تھی اور ان کے لاکھوں مداحوں نے ان کی تصاویر سراہتے ہوئے اداکارہ کو عید مبارک کے پیغامات بھیجھے۔
ایمن خان اور بے امل معروف فیشن ڈیزائنرار انس ابرار کے لباس میں نظر آئیں۔ دوسری جانب منیب بٹ بھی وائٹ ٹون پہن کر تیار ہو ئے جس نے ساتھ انہوں نے چاکلیٹ براؤن کپتان چپل اور میچنگ واسکٹ کا استعمال کیا تھا۔ آئیے اس خوبصورت فیملی کی عید کے پہلے دن کی تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
[quads id=5]
[quads id=5]
[quads id=5]
Nice pic and nice couple 😊😊😊😊🙂😊