Aiman And Minal Khan Celebrated Their 23rd Birthday Bash with Family & Friends

ایمن خان اور منال خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارائیں اور مشہور جڑواں بہنیں ہیں۔ دونوں بہنیں بچپن سے ہی انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔ ایمن خان کی شادی اداکار منیب بٹ سے ہوئی ہے۔ جبکہ ان کی بہن منال نے حال ہی میں ایک ابھرتے ہوئے اداکار احسن محسن اکرام سے شادی کی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایمن اور منال نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے والد کے کہنے پر شوبز انڈسٹری میں آئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں چائلڈ اسٹار کے طور پر ان کے والد کے ایک دوست نے ٹی وی پر آنے کا موقع دیا تھا۔ اور ایسے ہی یہ دونوں بہنیں شوبز میں آئیں۔

ایمن خان اور منال خان آج 23 برس کی ہوگئیں ہیں۔ دونوں بہنوں نے اپنی تیئیسویں سالگرہ اپنے شوہروں اور اہل خانہ کے ساتھ کیک کاٹ کر منائی۔ دوسری جانب، اداکارہ کنزہ ہاشمی، اریبہ حبیب اور سارہ علی بھی سالگرہ کی پارٹی میں موجود تھیں۔ تو آئیے جڑواں بہنوں کی سالگرہ کی تقریب سے حاصل کی گئی تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

Aiman And Minal Khan Celebrated Their 23rd Birthday

Leave a Comment

Follow Us On Social Media