سلمان فیصل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اور اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ہیں۔ سلمان فیصل نے سال2019 میں نیہا ملک کے ساتھ شادی کی تھی۔ لیکن شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ نیہا ملک اور سلمان فیصل نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

مگر اس خبر کے بارے میں آج تک نہ تو سلمان فیصل نے اور نہ ہی ان کی بیوی نے کوئی تصدیق کی۔ سوشل میڈیا پر کافی تنقید کے بعد اداکارہ صبا فیصل نے ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں آواز اٹھائی۔ صبا فیصل نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ وہ دونوں ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
آج سلمان فیصل کی اہلیہ نیہا ملک نے اپنے بیٹے کی آمد کی خوبصورت خبر شئیر کی ہے۔ نیہا ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ انہیں ایک بیٹے کی حقیقی خوشی نصیب ہوئی ہے۔ نیہا ملک نے اپنے بیٹے کا نام “روحان” رکھا ہے۔

دوسری طرف، سلمان فیصل نے ابھی تک اپنے بیٹے کی پیدائش سے متعلق کوئی خبر شیئر نہیں کی۔ پھر بھی، ان کی علیحدگی کے بارے میں خبر واضح نہیں ہے۔ ہم اس کے بیٹے کی صحت مند اور خوشگوار زندگی کی خواہش کرتے ہیں۔