Home » Urdu News » Actor Imran Abbas’s Mother Has Passed Away

Actor Imran Abbas’s Mother Has Passed Away


عمران عباس کا شمار پاکستان کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ اب تک بہت سارے ڈراموں میں اپنی بے مثال اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ان مشہور ڈراموں میں خدا اور محبت، میری ذات زرا بے نشان اور اکبری اصغری جیسے ڈارمے شامل ہیں۔ بلاشبہ وہ ایک عظیم اداکار ہے جس کے چاہنے والے پاکستان سمیت پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں۔

Imran Abbas

ایک روز قبل، اداکار کو اپنے والد کی وفات کے بعد دوسرے بڑے صدمے سے گزرنا پڑا۔ گزشتہ روزعمران عباس نے اپنی ماں کی وفات کے حوالے سے افسوسناک خبر کا اعلان کیا ہے. اداکار نے اس افسوس ناک خبر کو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ، “دسمبر کی 15 تاریخ کو دو سال پہلے میں نے اپنے والد کو کھو دیا تھا اور آج اسی دن میں نے اپنی ماں کو بھی کھو دیا ہے۔ میری مرحوم ماں کے لیے فاتحہ خوانی کریں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔”

Imran Abbas Mother
Imran Abbas Facebook Post

عمران عباس ایک بہت پیار کرنے والا انسان اور اپنے والدین سے محبت کرنے والا بیٹا ہے، ہم نے اکثر اسے اپنے مرحوم والد اور اپنی مرحوم بہنوں میں سے ایک کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔ ہم نے اسے اپنی ماں کے پاؤں چومتے اور ان کے ہاتھ تھامے ہوئے بہت ساری جذباتی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ وہ نہ صرف ایک اچھا فنکار ہے بلکہ ایک فرمابردار بیٹا اور بھائی بھی ثابت ہوا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ????? ????? (@imranabbas.official)

Imran Abbas's Mother Passed Away

درحقیقت یہ عمران عباس کے لیے ایک اور بڑا نقصان ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ اسے اس غم ناک صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور ان کے مرحوم والدین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے۔ آمین! اداکار نے اپنے سبھی مداحوں سے بھی التماس کی ہے کہ وہ ان کے والدین کی بخشش کیلئے دعائے مغفرت فرمائیں۔


Hi there! My name is Sumiya Warraich and I am a content writer and administrator at Mag Pakistan. I hold a master's degree in Media Science and aim to produce engaging content that is informative and engaging for the readers.