بہروز سبزواری کا شمار پاکستان کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے بیٹے شہروز سبزواری بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ جو بہت سارے ڈراموں میں لیڈ کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں ان کی ڈرامہ سیریل “تیری راہ میں” مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہے۔ جبکہ بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینہ بہروز بھی چند ایک پروجیکٹس میں نظر آ ئیں ہیں۔ وہیں ان کی بہو صدف کنول بھی پاکستان فیشن انڈسٹری میں ایک ممتاز حیثیت کی حامل ماڈل و اداکارہ ہیں۔

حال ہی میں اداکار بہروز سبزواری نے ایکسپریس ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔ جہاں انہوں نے اپنے خاندان اور اپنے بیٹے کی پہلی طلاق کے بارے میں بات کی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی بہو سائرہ یوسف ان کی بیٹی کی طرح ہے، اگر سائرہ اور شہروز کا دماغ نہیں ملا تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ اس سے دونوں گھروں کی بے عزتی ہوئی ہے۔
میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان کی دوسری بہو صدف کنول اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ اداکار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید بتایا کہ وہ اب دوسری بار دادا بننے والے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ بہروز سبزواری نے اپنے خاندان کے حوالے سے مزید کیا گفتگو کی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تازہ ترین نیوز حاصل کرنے کیلئے آپ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرنا مت بھولیے گا۔ اس کے علاوہ آپ ہمیں گوگل نیوز پر بھی فالو کرتے سکتے ہیں۔