پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکاراعجاز اسلم کے والد آج انتقال کرگئے ہیں۔ اعجاز اسلم کئی سالوں سے اپنی شاندار پرفارمنس دکھا کر لوگوں کے دل جیت رہے ہیں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ وہ ٹی وی سکرین پر ہر طرح کے کردار بڑی مہارت اور آسانی کے ساتھ نبھانا جانتا ہے۔ آج ان کے قریبی دوست، اداکارعدنان صدیقی نے ان کے والد کے انتقال کی خبر شیئر کی ہے۔ دونوں اداکار گہرے دوست ہیں اور دونوں نے ایک ساتھ اداکاری کا سفر ایک ساتھ شروع کیا تھا۔

عدنان صدیقی نے آج اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر افسوسناک خبرشئیر کرتے ہوئے لکھا، “إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ” آپ کو یہ بتاتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ ہمارے پیارے دوست اعجاز اسلم کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ عدنان صدیقی نے اہل خانہ کو اپنی دعاؤں میں رکھنے کی اپیل بھی کی ہے اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ معروف ٹی وی اداکارعدنان صدیقی نے اس خبر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیا ہے۔


اس وقت یہ معلوم تو نہیں ہو سکا کہ اعجاز اسلم کے والد کی موت کی وجہ کیا ہے۔ لیکن اداکار نے آپ سب سے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔ ٹیم میگ پاکستان دعاگو ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے۔ اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین