Home » Urdu News » Minal Khan’s Favorite Things as a Person

Minal Khan’s Favorite Things as a Person


منال خان کا نام پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کی ڈرامہ سیریلز جلن میں ایک بری لڑکی اورڈرامہ سیریل نند میں ایک معصوم سی لڑکی کے کردار نبھا رہی ہیں۔ اور یہ دونوں ڈرامے ہی پاکستانی شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کئے ہوئے ہیں۔

یقیناً آپ میں سے بہت سارے دوست منال خان کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہونگے؟ لیکن آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کے ساتھ منال خان کی زندگی کے 5 ایسے راز شیئر کرنے والے ہیں جن کے بارے میں یقیناً آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔

Minal Khan’s Favorite Things as a Person

Minal Khan's Favorite Things as a Person
Minal Khan’s Favorite Things as a Person

منال خان کی والدہ

کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے کیلئے سب سے پہلے کوئی بھی اداکار اس کے سکرپٹ کو پڑھتا ہے اور اپنے کردار پر ایک نظر ڈالتا ہے کہ کیا وہ اس کے مطابق خود کو ڈھال سکتا ہے؟ مگر یہاں سارا معاملہ ہی الٹ ہے۔ منال خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے کسی بھی ڈرامے میں کام کیلئے پہلے سکرپٹ نہیں پڑتیں۔ بلکہ ان کا یہ کام ان کی والدہ محترمہ انجام دیتی ہیں۔

 منال خان اپنی والدہ کے ساتھ

کسی بھی نئے ڈرامے کا سکرپٹ سب سے پہلے منال خان کی والدہ کے پاس جاتا ہے۔ جسے وہ تسلی سے ریڈ کرتی ہیں۔ اوراس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کیا منال خان اس کردار کو نبھا سکتی ہے یا نہیں۔ اوراس کے بعد ہی وہ منال  خان سے اس کے  کردار بارے بات کرتی ہیں۔ کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ان کی ماں ہی کرتی ہیں۔

منال خان فیورٹ مووی

منال خان کی فیورٹ موویز کی بات کی جائے تو ان میں ایک نام عامر خان کی فلم دنگل کا بھی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران جب فرح سعدیہ نے ان سے پوچھا کہ وہ کس فلم میں نظر آنا چاہتی ہیں۔ تو منال خان نے بالی ووڈ کی فلم دنگل کا نام لیا اور کہا کہ مجھے اس لڑکی کا کردار بہت پسند ہے، جس نے فلم دنگل میں ایک کامیاب پہلوان بننے کے لئے سخت جدوجہد کی۔

منال خان کی شادی

وائس اوور مین کے ساتھ ایک انٹرویو میں، منال خان نے کہا تھا کہ جس طرح ایمن خان نے منیب بٹ سے شادی کی ہے وہ شوبز انڈسٹری میں کبھی بھی شادی نہیں کریں گی۔ اور نہ ہی کسی سے رشتہ بنایئں گی۔ لیکن آج وہ اپنی اس بات سے مکر گیئں ہیں۔ جی ہاں! وہ جلد ہی احسن محسن اکرام کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کرنے والی ہیں ۔ اور محسن احسن ایک اداکارہ ہیں۔

منال خان اور ایمن خان

منال خان نے ثمینہ پیرزادہ کے شو رائیونڈ ود سمینہ پیرزادہ میں یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ دونوں بہنیں جب بھی شاپنگ کیلئے جاتی ہیں تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ان دونوں کو ایک ہی لباس پسند  آجاتا ہے۔ لہذا، وہ دو نہیں بلکہ ایک ہی لباس خریدتی ہیں اور پھر بعد میں دونوں ایک ہی لباس کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ لیتی ہیں۔ کسی دن وہ لباس ایمن خان پہنتی ہے تو کسی دن منال خان۔

منال خان انٹرویو

منال خان نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ فیصلہ سازی میں اچھی نہیں ہیں۔ زندگی میں کسی بھی چھوٹے بڑے فیصلے کیلئے وہ اپنی بہن ایمن خان اور اپنی ماں سے مدد لیتی ہے۔ تو دوستوں آپ کو منال خاں کی زندگی کے یہ 5 راز کیسے لگے؟ اور آپ ان میں سے کس بات کو پہلے سے جانتے تھے؟ ہمیں کومنٹ میں ضرور بتائے گا۔۔۔

Furthermore, we invite you to check out our website for information on drama cast and actor profiles. You can also follow us on Facebook for the latest showbiz news. Thanks!


Hi there! My name is Sumiya Warraich and I am a content writer and administrator at Mag Pakistan. I hold a master's degree in Media Science and aim to produce engaging content that is informative and engaging for the readers.