منال خان سے جڑی پانچ عجیب باتیں

111
5 unknown hidden secrets of minal khan

منال خان کی زندگی سے جڑے 5 راز جن کے بارے میں آپ نہیں جانتے

منال خان کا نام پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اور ایسا اس نے اپنے بہت سارے ڈرامہ سیریلز میں ثابت بھی کیا۔ جیسے وہ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کی ڈرامہ سیریلز جلن میں ایک بری لڑکی اورڈرامہ سیریل نند میں ایک معصوم سی لڑکی کے کردار نبھا رہی ہیں۔ اور یہ دونوں ڈرامے ہی پاکستانی شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کئے ہوئے ہیں۔

یقیناً آپ میں سے بہت سارے دوست منال خان کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہونگے؟ لیکن آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کے ساتھ منال خان کی زندگی کے 5 ایسے راز شیئر کرنے والے ہیں جن کے بارے میں یقیناً آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔

منال خان کی والدہ

کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے کیلئے سب سے پہلے کوئی بھی اداکار اس کے سکرپٹ کو پڑھتا ہے اور اپنے کردار پر ایک نظر ڈالتا ہے کہ کیا وہ اس کے مطابق خود کو ڈھال سکتا ہے ؟ مگر یہاں سارا معاملہ ہی الٹ ہے۔ منال خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے کسی بھی ڈرامے میں کام کیلئے پہلے سکرپٹ نہیں پڑتیں۔ بلکہ ان کا یہ کام ان کی والدہ محترمہ انجام دیتی ہیں۔ کسی بھی نئے ڈرامے کا سکرپٹ سب سے پہلے منال خان کی والدہ کے پاس جاتا ہے۔ جسے وہ تسلی سے ریڈ کرتی ہیں۔ اوراس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کیا منال خان اس کردار کو نبھا سکتی ہے یا نہیں۔ اوراس کے بعد ہی وہ منال  خان سے اس کے  کردار بارے بات کرتی ہیں۔ کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ان کی ماں ہی کرتی ہیں۔

 منال خان اپنی والدہ کے ساتھ

منال خان فیورٹ مووی

منال خان کی فیورٹ موویز کی بات کی جائے تو ان میں ایک نام عامر خان کی فلم دنگل کا بھی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران جب فرح سعدیہ نے ان سے پوچھا کہ وہ کس فلم میں نظر آنا چاہتی ہیں۔ تو منال خان نے بالی ووڈ کی فلم دنگل کا نام لیا اور کہا کہ مجھے اس لڑکی کا کردار بہت پسند ہے، جس نے فلم دنگل میں ایک کامیاب پہلوان بننے کے لئے سخت جدوجہد کی۔

منال خان کی شادی

وائس اوور مین کے ساتھ ایک انٹرویو میں، منال خان نے کہا تھا کہ جس طرح ایمن خان نے منیب بٹ سے شادی کی ہے وہ شوبز انڈسٹری میں کبھی بھی شادی نہیں کریں گی۔ اور نہ ہی کسی سے رشتہ بنایئں گی۔ لیکن آج وہ اپنی اس بات سے مکر گیئں ہیں۔ جی ہاں! وہ جلد ہی احسن محسن اکرام کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کرنے والی ہیں ۔ اور محسن احسن ایک اداکارہ ہیں۔

منال خان اور ایمن خان

منال خان نے ثمینہ پیرزادہ کے شو رائیونڈ ود سمینہ پیرزادہ میں یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ دونوں جڑواں بہنیں جب بھی شاپنگ کیلئے جاتی ہیں۔ تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ان دونوں کو ایک ہی لباس پسند  آجاتا ہے۔ لہذا، وہ دو نہیں بلکہ ایک ہی لباس خریدتی ہیں اور پھر بعد میں دونوں ایک ہی لباس کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ لیتی ہیں۔ کسی دن وہ لباس ایمن خان پہنتی ہے تو کسی دن منال خان۔

منال خان انٹرویو

منال خان نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ فیصلہ سازی میں اچھی نہیں ہیں۔ زندگی میں کسی بھی چھوٹے بڑے فیصلے کیلئے وہ اپنی بہن ایمن خان اور اپنی ماں سے مدد لیتی ہے۔ تو دوستوں آپ کو منال خاں کی زندگی کے یہ 5 راز کیسے لگے؟ اور آپ ان میں سے کس بات کو پہلے سے جانتے تھے؟ ہمیں کومنٹ میں ضرور بتائے گا۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here