زباب رانا پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک چمکتا ہوا ستارہ ہیں، جو اپنی خوبصورتی اور عمدہ اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔
انہوں نے ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی جگہ بنالی۔ زباب کو خاص طور پر ‘میرے خدایا’ کے کردار علینہ کی وجہ سے شہرت ملی۔
ان کے مداحوں نے انہیں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ ‘بندش’ میں ہانیا کے کردار میں بھی بے حد پسند کیا۔
زباب رانا نے کئی اور مشہور ڈراموں میں بھی کام کیا ہے، جن میں نصیبو جلی، فطرت، بھڑاس، وہ پاگل سی اور بہروپ جیسے بڑے پراجیکٹ شامل ہیں۔
حال ہی میں، اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ ‘خود سر’ میں ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔
فی الحال، زباب رانا مکہ مکرمہ، سعودی عرب میں ہیں، جہاں انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ عمرہ ادا کیا۔ زباب نے اپنے اس مقدس سفر کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ اور ان کا خاندان خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نظر آتے ہیں۔
زباب نے اپنی تصاویر کے ساتھ دل کو چھو لینے والے کیپشن بھی لکھے، جن میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ‘جمعہ مبارک’ کہا۔
زباب رانا کے عمرہ کی کچھ دلکش تصاویر آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔