Home » Movies » Noor Bukhari Shouted at Manal Khan

Noor Bukhari Shouted at Manal Khan


ایمن خان اور منال خان اس وقت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارائیں ہیں۔ کیونکہ ان دونوں بہنوں کو جس ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا وہ ڈرامہ یقیناً کامیاب رہا ہے۔ جس کا اندازہ آپ اداکارہ منال خان کی ڈرامہ سیریلز جلن اور نند سے باخوبی لگا سکتے ہیں۔

ان دونوں بہنوں نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے سخت محنت کی۔ 2015 سے 2020 تک، یہ 5 سال ان کی زندگی میں بہت اہم ثابت ہوئے۔ اسی دوران ایمن نے منیب بٹ سے شادی کی۔ اور یہ شادی تقریباً ایک ماہ تک چلی تھی۔ اس شادی کی رسمیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ یہاں تک کہ لوگ ان کی شادی سے تقریباً اکتا چکے تھے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی کو خوب ٹرول بھی کیا گیا۔ اور آج ایکبار پھر ویسا ہی کچھ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایمن خان اور منال خان جڑواں بہنیں ہیں۔ ان دونوں کی پیدائش 20 نومبر 1998 کو کراچی میں مقیم ایک سندھ پولیس آفیسر مبین خان کے گھر ہوئی تھی۔

دونوں بہنیں ہمیشہ ایک ساتھ ہی اپنی سالگرہ سلیبریٹ کرتی ہیں۔ مگر اس سال ایمن خان اپنے شوہر منیب بٹ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے ترکی گئی ہوئی تھی۔ اس لئے ایمن نے اپنی پری سالگرہ ترکی میں ہی اپنے شوہر منیب بٹ کے ساتھ منائی، جبکہ منال خان نے پاکستان میں اپنے بوائے فرینڈ محسن احسن اکرام کے ساتھ سلیبریٹ کی۔

منال خان اور محسن احسن اکرام

ان دونوں بہنوں کو پارٹیز کرنے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ اس لئے ترکی سے واپسی کے بعد ایمن اور منال نے دوبارہ سے ایک ساتھ اپنی سالگرہ منانے کیلئے ایک ڈسکو ڈانس پارٹی منقعد کی۔ جس میں شوبز انڈسٹری سے دوسرے اداکاروں کے ساتھ ساتھ قریبی دوستوں کو بھی انوائٹ کیا گیا۔ اور سب نے ساری را ت خوب انجوائے کیا۔ اوراگلے دن سالگرہ پارٹی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پرجاری کی گئیں۔

مگر اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر سالگرہ پارٹی کی کچھ ایسی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن کو دیکھ کر لوگوں کا پارہ ہائی ہوگیا ہے۔ ایک تصویر جس میں احسن محسن اکرام نے منال خان کو پیچھے سے دبوچ رکھا ہے جبکہ ان کے بیک گراؤنڈ میں ’تمہیں آئی لو یو کہنے کیلئے مجھے بہت زیادہ پینی پڑی‘ لکھا ہوا واضع نظر آرہا ہے۔ اس کے علاوہ دوسری تصویر میں یہ جوڑی اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہے۔

تصاویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر منال خان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ جہاں لوگوں نے ان دونوں ایسا کرنے پر کھری کھری سنائی، وہیں معروف اداکارہ نور بخاری بھی میدان میں آگئیں ہیں۔ جس نے منال خان اور محسن احسن اکرام کی ان تصاویر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نور بخاری لکھتی ہیں کہ

مجھے واقعی میں یہ دونوں بہنیں بہت پسند ہیں۔ لیکن اگر ان دونوں کی شادی ہوچکی ہے تو ٹھیک ہے۔ ورنہ ایسی تصویروں کو پوسٹ کرنا ٹھیک نہیں ہے، جس سے ہمارا نوجوان طبقہ گمراہ ہو۔ شادی سے قبل ایسی میل ملاپ والی تصاویر شائع کرنا بہت غلط ہے۔ یا شاید یہ دونوں نکاح کرچکے ہوں ۔۔۔ان والدین خوش ہوں۔۔

آپ نوربخاری کی اس نصیحت بارے کیا کہتے ہیں؟ اپنی رائے نیچے کمنٹ سیکشن میں ضرور کیجیئے گا۔


Hi there! My name is Sumiya Warraich and I am a content writer and administrator at Mag Pakistan. I hold a master's degree in Media Science and aim to produce engaging content that is informative and engaging for the readers.