Home » Urdu News » Sajal Ali Latest Photoshoot

Sajal Ali Latest Photoshoot


سجل علی اور احد رضا میر کی شادی 14 مارچ 2020 کو ابوظبہی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں انجام پائی۔ شادی کی تقریب نہائت ہی سادہ رکھی گئی تھی، جس میں صرف فیملی کے لوگوں کے علاوۃ سجل کی چند دوستوں نے ہی شرکت کی۔ چونکہ دونوں ہی پاکستانی شوبز کے معروف اور پسندیدہ ادکار تھے اس لئے ان کی شادی کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی ملی۔

شادی کے بعد سجل اور احد کینیڈا شفٹ ہوگئے۔ سجل علی نے کچھ عرصے کے لئے نئے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے سے وقفہ لیا ہے۔ دوسری طرف احد رضا میر بھی نئے ڈراموں میں کام نہیں کررہے ہیں۔ وہ اپنی شادی کے بعد ہی اپنے گھر والوں اور اپنی اہلیہ کو وقت دے رہا ہے۔

سجل علی نے گذشتہ ہفتے دبئی میں انٹرنیشنل آئکن ایوارڈ (ڈی آئی اے ایف اے) میں شرکت کی۔ جہاں اسے اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے دوران، سجل علی نے بلیک کلر کا ایک مخملی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ جس میں وہ بہت ہی حسین دکھائی دے رہی تھی۔

شادی کرنے کے بعد آج سجل علی کا اپنے شوہر احد رضا میر کے ساتھ پہلا فوٹوشوٹ منظر عام پر آیا ہے۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ اس فوٹو شوٹ میں ، سجل اور احد نے مشہور ڈیزائنر زارا شاہجہان کے ایک نئے برانڈ “لگژری برائڈلز2020” کیلئے بہت ہی خوبصورت انداز میں کام کیا ہے۔ آیئے ان تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

آپ کو احد رضا میر اور سجل علی کا نیا فوٹوشوٹ کیسا لگا؟ اپنی رائے نیچے کمنٹ سیکشن میں دینا مت بھولئے گا۔


Hi there! My name is Sumiya Warraich and I am a content writer and administrator at Mag Pakistan. I hold a master's degree in Media Science and aim to produce engaging content that is informative and engaging for the readers.