Home » Urdu News » کم عمر اداکارہ سارہ رضی خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ تازہ تصاویر

کم عمر اداکارہ سارہ رضی خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ تازہ تصاویر


سارہ رضی خان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جس نے بہت ہی چھوٹی عمر میں اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔ سارہ اور عریشہ رضی خان دونوں ہی بطور چائلڈ سٹار پاکستانی شوبز کا حصہ بنی تھی۔ جس میں سے سارہ نے شادی کرلی اور اپنے سسرال کی وجہ سے اداکاری سے وقفہ اختیار کرلیا ہے۔

سارہ رضی خان اور عریشہ رضی خان

آپ میں سے بہت سے لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ سارہ رضی خان خوبصورت اداکارہ اریشہ رضی خان کی بڑی بہن ہیں۔ اور دونوں بہنیں بہت ہی اچھے مزاج کی کامیاب اداکارائیں ہیں۔ شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد سارہ رضی خان اور عریشہ رضی خان نے دوسری شوبز ستاروں کی طرح اپنا بزنس سٹارٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور اپنے نام سے ایک لباس کا برانڈ متعارف کروایا۔

سارہ رضی خان اپنے شوہر کے ساتھ

سارہ رضی خان نے اپنے کزن کے ساتھ چند سال قبل شادی کر کے اپنی شادی شدہ زندگی کا آغاز کیا تھا۔ اور اب ، اللہ کے فضل سے ، سارہ ایک بیٹی کی ماں بن گئی ہیں اور اس نے اپنی بیٹی کا نام میرہ رکھا ہے۔

سارہ رضی خان اپنے کزن سے شادی کے بعد ٹی وی اسکرین سے مکمل طور پر غائب ہوگئی ہیں۔ وہ اپنی بیٹی اور سسرال کو وقت دینا چاہتی ہیں۔ اور جبکہ عریشہ رضی خان نئے ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یہاں سارہ رضی خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ کچھ خوبصورت اور نئی تصاویر شئیر کی گئیں ہیں۔ جن میں ماں ، بیٹی ، اور خالہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔ تو آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

آپ کو سارہ رضی خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ یہ تصاویر کیسی لگی؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائے گا۔


Hi there! My name is Sumiya Warraich and I am a content writer and administrator at Mag Pakistan. I hold a master's degree in Media Science and aim to produce engaging content that is informative and engaging for the readers.

Leave a Comment