Home » Drama Cast » پاکستانی ڈرامے جن کی کہانیاں انڈین فلموں سے چرائی گئیں

پاکستانی ڈرامے جن کی کہانیاں انڈین فلموں سے چرائی گئیں


جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں ہی دیکھے اور پسند کئے جاتے ہیں۔ مثال کے طورپر ڈرامہ سیریل ہمسفر اور زندگی گلزار ہے کو سرحد پار  بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی بہت پزیرائی ملی ۔  ماضی میں بھی پاکستان کے بہت سارے ڈرامے جن میں ڈرامہ سیریل تنہائیاں ، دھوپ کنارے اورالفا براوو چارلی اپنی مضبوط کہانی کی وجہ سے پوری دنیا میں بہت ہی مقبول ہوئے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہماری ٹی وی سکرین پر ایسے ڈرامے بھی پیش کئے گئے جن کی کہانیاں انڈین فلموں سے کاپی کی گئی تھی۔ آج ہم آپ کے ساتھ ایسے 5 ڈراموں کو ہی ڈسکس کرنے والے ہیں۔ 

ڈرامہ سیریل محبت تجھے الوداع

زاہد احمد ، منشا پاشا ، اور سونیا حسین کی ٹرائی اینگل لو سٹوری پر مبنی ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل محبت تجھے الوداع کی کہانی اصل میں انڈین فلم جدائی سے چرائی گئی ہے۔ ڈرامے میں جو کردار زاہد احمد، منشا پاشا اور سونیا حسین نے ادا کئے۔ فلم جدائی میں وہ کرداراداکار انیل کپور، ارمیلا ماتونڈکر اوراداکارہ سری دیوی نے ادا کئے تھے۔

ڈرامہ سیریل اضطراب

ڈرامہ سیریل اضطراب بھی 2014 میں ہم ٹی وی پر ہی پیش کیا گیا تھا۔ اس ڈارمے کی مکمل کہانی بھی 2010 میں بننے والی انڈین فلم وی آر فیملی سے چرائی گئی تھی۔ ڈرامہ سیریل اضطراب میں جو کردار اداکار میکال ذوالفقار، صباء قمر اور اداکارہ ثانیہ شمشاد نے ادا کئے تھے۔ فلم وی آر فیملی میں وہ سب کردار اداکار ارجن رام پال، کاجول اور اداکارہ کرینہ کپور نے ادا کئے تھے۔

ڈرامہ سیریل دل بنجارہ

سیریل دل بنجارہ بھی ہم ٹی وی کی ہی پیشکش تھی ۔ 24 اقساط پر مبنی اس ڈرامے کو 2016 میں آن ائیر کیا گیا تھا۔ ڈرامہ سیریل دل بنجارہ کی کہانی انڈیا کی مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے پلاٹ کی گئی تھی۔ اس ڈرامے میں جو کردار اداکارہ صنم سعید اور اداکارعدنان ملک نے ادا کئے تھے، فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں وہی کردار اداکارہ کاجول اور اداکارہ شاہ رخ خان نے ادا کیے تھے۔

ڈرامہ سیریل نورالعین

ڈرامہ سیریل نورالعین 2018 میں آے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیا گیا تھا۔ اوراس ڈرامے کی کہانی 2002 میں بننے والی انڈین فلم ساتھیا سے چرائی گئی تھی۔ ڈرامہ سیریل نورالعین میں جو کردار اداکار عمران عباس اور اداکارہ سجل علی نے ادا کئے تھے۔ فلم ساتھیا میں وہ کردار اداکار ووک اوبرائے اور اداکارہ رانی مکھرجی نے ادا کئے تھے۔

ڈرامہ سیریل چیخ

ڈرامہ سیریل چیخ کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ہی خوب مقبولیت حاصل ہوئی۔  مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کے اس ڈرامے کی کہانی بھی ایک مشہورانڈین فلم سے چرائی گئی تھی۔ جی ہاں ڈرامہ سیریل چیخ کی کہانی 1993 میں بننے والی انڈین فلم دامنی سے چرائی گئی تھی۔ ڈرامہ سیریل چیخ میں جو کردار اداکارہ صباء قمر نے ادا کیا تھا فلم دامنی میں وہی کردار اداکارہ میناکشی نے ادا کیا تھا۔


Hi there! My name is Sumiya Warraich and I am a content writer and administrator at Mag Pakistan. I hold a master's degree in Media Science and aim to produce engaging content that is informative and engaging for the readers.