پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے بہت سارے اداکار ہیں۔ جو ایک دوسرے کے گہرے دوست ہیں۔ مگر آپ نہیں جانتے، تو آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کے ساتھ ایسی ہی دس جوڑیوں کو ملوانے ہیں، جو بہت ہی گہرے دوست ہیں۔
Table of Contents
عائزہ خان اور مایا علی
اداکارہ عائزہ خان کو پاکستانی شوبز میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ جبکہ اداکارہ مایا علی اور اداکارہ ایریج فاطمہ پاکستانی شوبز انڈ سٹری میں عائزہ کی نسبت نئی ہیں۔ مگر انا تینوں کی دوستی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ صدیوں سے ایک دوسرے کو جانتی ہوں۔ جی ہاں ! ان تینوں کے درمیاں گہری دوستی ہے۔ عوماً شوبز انڈسٹری میں اداکارائیں ایک دوسرے کے گلے نہیں ملتی۔ مگر ان تینوں کو آپس میں گلے ملتے بھی دیکھا گیا ہے۔
فواد خان اور احمد علی بٹ
اداکار فواد خان اور اداکار احمد علی بٹ کی دوستی ان کے میوزک بینڈ سے بھی قبل کی ہے۔ جب فواد خان اور احمد علی بٹ ایک ساتھ گانے گایا کرتے تھے۔ ان دونوں کی دوستی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دونوں ہی مختلف طبیعت کے مالک ہیں۔ جی ہاں فواد خان ٹھنڈے مزاج کے کم گوانسان ہیں، جبکہ احمد علی بٹ کا شمار ہلا گلا کرنے والے اور زیادہ بولنے والے لوگوں میں ہوتا ہے۔ مگر ان دونوں کی دوستی میں آج تک کوئی فرق نہیں آیا۔ جبکہ ان کا میوزک بینڈ بھی بند ہوچکا ہے۔ لیکں یہ دونوں آج بھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں اورایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ماہرہ خان اور فیہا جمشید
اداکارہ ماہرہ خان اور معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر فیہا جمشید بھی گہری دوست ہیں۔ ان کی دوستی نہ صرف گذشتہ کئی برسوں سے قائم ہے بلکہ وہ پہلے سے اور زیادہ مضبوط بھی ہوئی ہے۔ ماہرہ خان اکثراپنی اسی دوست کے ڈیزائن کردہ لباس پہنتی ہیں۔ اورساتھ یہ بھی واضح کرتیں ہیں کہ فیہا جمشید ایک قابل فیشن ڈیزائنر ہے، اور وہ اس کے ڈیزائن کئے کپڑوں کو بہت پسند کرتی ہیں۔
صنم سعید اور ثروت گیلانی
اداکارہ صنم سعید اور اداکارہ ثروت گیلانی پہلی بار ٹیلی فلم ’دل میرا دھڑکن تیری‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں۔ پھر دونوں ہے اس پراجیکٹ کے دوران اچھے دوست بن گئے۔ جب ایک انٹرویو میں صنم سعید سے ان کے پسندیدہ ساتھی اسٹار کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے جلدی سے ثروت گیلانی کا نام لیا۔
منال خان اور کنزہ ہاشمی
اداکارہ منال خان اور اداکارہ کنزہ ہاشمی دونوں ہی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارائیں ہیں۔ دونوں ہی سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں، دونوں ہی بہت گہری دوست ہیں، لیکن وہ اپنی دوستی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہیں۔ اس جوڑی کو بہت بارایک ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران اس سال عید کی خوشیاں بھی ان دونوں نے ایک ساتھ ہی منائی۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کیلئے دوست سے بڑھ کرہیں۔
سجل علی اور زارا نور عباس
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سجل علی اور اداکارہ زارا نور عباس کے درمیان بھی دوستی اس قدر گہری ہے۔ کہ چند ماہ قبل سجل علی نے اپنی شادی کے موقع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے جن چند اداکاراؤں کو انوائٹ کیا تھا۔ ان میں سے ایک اداکارہ زارا نور عباس بھی تھیں۔ سجل علی اور زارا نور عباس کی دوستی کافی پرانی ہے۔ زارا نور عباس کی اسد صدیقی سے شادی کروانے میں بھی سجل علی کا ہی ہاتھ تھا۔
عمران عباس اور صنم جنگ
اداکارعمران عباس اوراداکارہ صنم جنگ بھی اچھے دوست ہیں۔ اور یہ بہت سارے ٹی وی شوز میں ایک ساتھ میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ عمران عباس اور صنم جنگ جب بھی یہ دونوں ایک شہر میں ہوتے ہیں تو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا وقت تلاش کر لیتے ہیں۔
علی رحمان اور حریم فاروق
اداکار علی رحمان اوراداکارہ حریم فاروق نے ایک ساتھ بہت سارے پروجیکٹس پر کام کیا ہے۔ دونوں کے درمیان بھی خاص رشتہ ہے جسے دوستی کا نام دیا گیا ہے۔ دونوں کو ایک ساتھ اچھا وقت گزارتے بھی دیکھا گیا ہے۔
عائشہ عمر اور انوشے اشرف
اداکارہ عائشہ عمر اور اداکارہ انوشے اشرف بھی ان نایاب جوڑیوں میں شامل ہیں۔ جن کی دوستی بہت مشہور ہے۔ وہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔ شوبز کے دنیا سے ہٹ کر وہ ایک دوسرے کو زندگی میں آگے بڑنے اور ہر ناممکن کو ممکن کرنے کی ترغیب بھی دیتی ہیں۔
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر
اداکارہ ہانیہ عامر اورعاصم اظہر کی دوستی کو زیادہ عرصہ تو نہیں ہو مگران دونوں کو ایک ساتھ اچھا وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔ دونوں ایک ساتھ سفر کرنا بھی پسند کرتے ہیں۔ عاصم اظہر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انھیں ہانیہ عامر کی مثبت شخصیت میں دلکشی محسوس ہوتی ہے۔