Home » Urdu News » TikToker Zulqarnain Sikandar Biography in Urdu

TikToker Zulqarnain Sikandar Biography in Urdu


ٹک ٹاک سٹار ذوالقرنین سکندر کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے۔ وہ ان چند لوگوں میں سے ایک ہے، جو اپنی خوبصورت شخصیت کے باعث ٹک ٹاک کی دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ اس مقام کو حاصل کرنے کیلئے اس نے کڑی محنت کی ہے۔

ذوالقرنین سکندر نے نہائت مختصر وقت میں اپنی فین فالونگ میں بے حد اضافہ کیا۔ اور آج ٹاک ٹاک پر ایک کروڑ فالورز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی شخص بن گئے ہیں۔

خواتین میں یہ اعزاز سب سے پہلے معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حاصل کیا تھا۔ جبکہ دوسرے نمبر پر معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب تھیں ، جو ایک کروڑ فالورز کلب میں شامل ہوئیں۔

ذوالقرنین سکندر

دس سیکنڈ کی ویڈیوز میں کوئی کامیڈی سین ہو یا سنجیدہ کردار، ذوالقرنین سکندر کی اداکاری دیکھنے والوں کے دل موہ لیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بچوں سے بوڑھوں تک سبھی اس کی فین لسٹ میں شامل ہیں۔ وہ اپنی اچھی شکل و صورت اور قاتلانہ مسکراہٹ کے باعث وہ خواتین اور لڑکیوں میں بھی بے حد مقبول ہے۔

ذوالقرنین سکندر

ذوالقرنین سکندر کی فیملی

سال 2018 میں اس نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کیا تھا۔ اور آج اس کی مقبولیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ ذوالقرنین سکندر کا تعلق ایک روایتی خاندان سے ہے۔

ذوالقرنین سکندر کے والد کا نام چوہدری محمد اسلم ہے۔ وہ پاکستان واپڈا کے ریٹائرڈ ملازم ہیں اور اس وقت وہ اپنے کاروبار سے منسلک ہیں۔

ذوالقرنین سکندر کے کل پانچ بہن بھائی ہیں، جن میں سے اسکا تیسرا نمبر ہے۔ بڑا بھائی جواد اسلم اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد والد کے ساتھ بزنس میں ہاتھ بٹا رہا ہے۔ جبکہ دوسرا بڑا بھائی نقاش اسلم پاکستان واپڈا میں بطور انجیئیر اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

ذوالقرنین سکندر کا چھوٹا بھائی ابرار اسلم مواصلات کے شعبے میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور اس کی اکلوتی بہن ان دنوں ایم فل کر رہی ہے۔

ذوالقرنین سکندر کی فیملی

ذوالقرنین سکندر ایک باصلاحیت نوجوان ہے، جسے تھوڑے ہی عرصے میں بے حد مقبولیت اور محبت ملی ہے۔ حال ہی میں، ذوالقرنین کو ایک فیئرنس کریم کی کمرشل میں کام کرنے کا موقع ملا۔ جسے لوگوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ذوالقرنین سکندر ایکسپریس ٹی وی کی ڈرامہ سیریل “ماسٹرز” میں نظر آرہے ہیں۔ اور جلد ہی آپ اسے ایک مختصر دورانیہ کی فلم “بابا جی کی بوٹی” میں بھی دیکھنے والے ہیں۔


Hi there! My name is Sumiya Warraich and I am a content writer and administrator at Mag Pakistan. I hold a master's degree in Media Science and aim to produce engaging content that is informative and engaging for the readers.