میرا انصاری نے دوسری شادی کرلی

136

ماڈل و اداکارہ میرا انصاری معروف پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری اور اقبال انصاری کی صاحبزادی ہیں۔ میرا انصاری نے کئی پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکی۔  شوبز میں یہ بھی افواہیں گردش کرتی رہیں کہ وہ اداکاری کرنا نہیں جانتی۔ اسے صرف اور صرف اپنی ماں کی وجہ سے ہی کام ملتا ہے۔ لیکن بطورماڈل میرا انصاری نے فیشن کی فیلڈ میں خوب نام پیدا کیا۔ اوروہ ان دنوں بھی بہت سارے مشہور برانڈز کے ساتھ کام بھی کر رہی ہیں۔

میرا انصاری 24 اکتوبر 1988 کوکراچی میں پیدا ہو ئیں۔ اور سال 2020 کے حساب سے ان کی عمر اب 32 سال ہوچکی ہے۔ میرا انصاری کی اس سے پہلے بھی شادی ہوچکی ہے۔ جس سے ان کو دو بچے ہیں۔ جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے، ان کی وہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔  اور ان دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

لیکن اب ایک بار پھر سے میرا انصاری  شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔  میرا انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دوسری شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔  جن میں وہ اپنے دوسرے شوہر اور بچوں کے ساتھ کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔  شادی کی تقریب نیویارک میں منقعد کی گئی جس میں صرف خاندان کے لوگوں نے ہی شرکت کی۔

تو آئیے اب میرا انصاری کی دوسری شادی کی تصاویر پر ایک نطر ڈالتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here