اداکارہ عروہ حسین کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اس نے شوبز کی دنیا میں اپنا مقام بنانے کی دن رات کڑی محنت کی۔ شوبز میں آنے سے قبل عروہ حسین اور ماورا حسین دونوں بہنیں اسلام آباد میں کالج کے بعد تھیٹر کیا کرتی تھیں۔ وہیں سے عروہ کو اے ٹی وی پر شو ہوسٹ کرنے کا پہلا موقع ملا تھا۔
ابھی چند روز قبل ہی عروہ حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اس کی اور فرحان کی پہلی ملاقات ایک پارٹی میں ہوئی تھی۔ دعا سلام کے بعد ان دونوں میں دوستی ہوگئی۔ اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ اور شادی کیلئے عروہ کو فرحان سعید نے پیرس میں ایفل ٹاور کے نیچے پرپوز کیا تھا۔ دونوں نے اپنے ماں باپ کی رضا مندی سے بالاخر سال 2016 میں شادی کرلی۔ اس شادی کو نہ صرف شوبز حلقوں سے بلکہ ان کے مداحوں کی طرف سے بھی خوب پزیرائی ملی تھی۔
پچھلے تین سالوں سے ، ہم ان دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ ان کی محبت بھری تصاویر دیکھ رہے ہیں، مگر کبھی یہ نہیں سوچا جا سکتا تھا کہ یہ کبھی الگ بھی ہونگے۔ لیکن اب کچھ گھنٹوں پہلے سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی ہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ اس خبر نے سوشل میڈیا صارفین میں ایک بے چینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔ ان دونوں کے مداح اس خبر پر یقین ہی نہیں کررہے۔
اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد ابھی تک عروہ حسین اور فرحان سعید کی جانب سے کوئی تردید یاں تصدیق سامنے نہیں آئی۔ اور نہ ہی عروہ حسین اور فرحان سعید نے ابھی تک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر ہٹائی ہیں۔ لوگوں عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبر پر کیا کہہ رہے ہیں؟ آئیے ان کے کچھ تبصروں پر نظر ڈالتے ہیں۔