پاکستانی اداکارہ صنم چوہدری نے کل رات اپنے شوہر سومی چوہان کی سالگرہ منائی۔ اور اپنے شوہرکو انسٹاگرام پر بھی سالگرہ کی مبارکباد دی۔
صنم چوہدری نے سومی چوہان کے ساتھ ایک سادہ سی تقریب میں شادی کی تھی۔ جس میں صرف خاندان کے لوگوں کو ہی انوایئٹ کیا گیا تھا۔ پھر اس کے بعد سال 2018 میں ان دونوں کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آئی ۔ یہ ان دونوں کی محبت کی شادی تھی۔
سال 2020 ان کی زندگی میں مزید خوشیاں لے کر آیا کیونکہ وہ دونوں ایک خوبصورت سے بیٹے شہویر چوہان کے والدین بن گئے تھے۔
کل صنم چوہدری نے شادی کے بعد اپنے شوہر کی پہلی سالگرہ نہائت جوش وخروش سے منائی اورسالگرہ کی تمام تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ اور تصاویر کی کیپشن میں شوہر کے ساتھ اپنے پیار کا اظہار کیا۔
یہاں خوبصورت جوڑے صنم چودھری اور سومی چوہان کی سالگرہ منانے کی دلکش تصاویر ہیں۔
آپ کو صنم چوہدری اور سومی چوہان کی سالگرہ کی یہ تصاویر کیسی لگی؟ ہمیں کمنٹ میں ضرور بتائے گا۔