معروف رائیلٹی شو بگ باس سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ ثناءخان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی باقی کی تمام زندگی انسانیت کی خدمت اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں گی۔ سابق اداکارہ ثناءخان نےاپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا تھا۔ جس کے بعد اس نے ایکٹنگ، ماڈلنگ اور ڈانس میں خوب نام کمایا۔ ثناء خان نے سال 2012 میں بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا۔ اور وہیں سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ جس کے بعد اسے بالی وڈ کی فلموں سے بھی آفرز ملیں ۔ ثناء خان کی مشہور فلموں میں” جے ہو، وجہ تم ہو، ممبے ٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ جیسی بڑی فلمیں شامل ہیں۔
ثنا خان کی شادی
چند روز قبل ثناء خان نے بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین مفتی انس سید سے شادی کی ہے۔ اس موقع پر ثناءخان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ’ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔ ثناءخان کا کہنا تھا کہ
میری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس دنیا میں بھی متحد رکھے اور اگلے جہاں میں بھی ساتھ ہی رکھے۔ آخر میں انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا تھا کہ اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
ثنا خان اب مکمل طور پر شوبز کی دنیا سے کنارہ کر چکی ہیں۔ اور شادی کے بعد اس نے اب اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے۔ ثناءخان نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جہاں اپنی شادی کی تصویر پوسٹ کی ہے تو وہیں انہوں نے اپنا تبدیل کرکے اپنا نام ’سیدہ ثناءخان‘ کردیا ہے۔
آپ کو ثناء خان اور مفتی انس سید کی شادی کی تصاویر کیسی لگی؟ اپنے رائے کا اظہار نیچے کمنٹ سیکشن میں ضرور کیجیئے گا۔