Home » Showbiz News » Actress Reema Khan Has Taken On a Sikh Look

Actress Reema Khan Has Taken On a Sikh Look


شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارائیں آئے روز کوئی نہ کوئی نہ نیا گیٹ اپ اپنا کر اپنے مداحوں کا دل لبھانے کی کوششیں کرتیں رہتیں ہیں۔ ان کا مقصد صرف اور صرف اپنے عوام کی توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اور بعض مرتبہ ان کے ایسے سٹائلز کو بہت ہی زیادہ پسند بھی کیا جاتا ہے۔

ایسے ہی آج ایک روپ اداکارہ ریما خان نے بھی اپنایا، جسے دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔ اور وہ سبھی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیئں۔ ریما خان کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ شادی کے بعد وہ اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ امریکہ منتقل ہوگئیں تھیں۔ اگرچہ ریما خان ان دونوں شوبز انڈسٹری سے دور ہیں مگر وہ سوشل میڈیا پراپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اور آئے روز اپنی اور اپنی فیملی کی تصاویرشیئر کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز بھی اداکارہ ریما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی کچھ تصاویر شیئر کی۔ جن میں وہ مصنوعی داڑھی اور مونچھیں لگا کر سکھ یعنی سردار جی بنی ہوئی ہیں۔ریما نے ان تصاویرمیں مردانہ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ اور وہ اس حلیے میں بہت ہی پیاری لگ رہی ہیں۔ ریما کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر لوگوں نے خوب سراہا اور اداکارہ کی تعریفوں کے انبار لگا دیئے۔ آئیے ریما خان کی ان تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

reema
reema khan
actress reema khan

اوپر تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ریما نے سر پر پگڑی اور گلے میں رومال بھی ڈال رکھا ہے۔ اس حلیے میں وہ بلکل ایک سکھ سردار جیسی ہی لگا رہی ہیں۔ ریما کے اس انداز کو لوگوں نے بے حد سراہا۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ آپ کو ریما خان ان تصاویر میں کیسی لگی اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیجیئے گا۔


Hi there! My name is Sumiya Warraich and I am a content writer and administrator at Mag Pakistan. I hold a master's degree in Media Science and aim to produce engaging content that is informative and engaging for the readers.